16 اکتوبر 2013 - 20:30
عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن،قربانی اور میل ملاقات کا سلسلہ جاری

کراچی…عیدالاضحیٰ کے دوسرے روزبھی ملک بھرمیں قربانی کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

ابنا: عیدکے پہلے روزبڑی تعدادمیں گائے،بیلوں،بکروں، دنبوں ،چھتروں اوراونٹوں کی قربانی دی گئی تاہم کچھ قصابوں کی مصروفیت اورکچھ گھروں میں بچوں کی محبت آڑے آگئی اوربچوں کوایک دن اورمل گیا۔ عیدکے دن بھی وہ جانوروں کی خدمت اوردیکھ بھال کرنے میں مشغول رہے۔انھیں اپنے ہاتھوں سے چارہ کھلایااوررسی پکڑکرٹہلایاگیا۔

آج ان جانوروں کی قربانی کی باری آگئی۔بچوں کے بہانے نہ چل سکے،قربانی کے جانورعیدکے دوسرے روزچھری تلے آنے سے نہ بچ سکے۔صبح ہوتے ہی والدین نے قصائی بلالیا،بچوں کودلاسا دے دیا کہ اگلے سال پھربکراآئے گا،عیدکے دوسرے روزنمازفجرکے بعد ہی سے قربانی کاسلسلہ شروع ہوگیاہے جومغرب سے پہلے تک جاری رہے گا جبکہ کل بھی قربانی دی جائے گی۔

.......

/169